Categories
Breaking news

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی شدت کم

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی شدت کم

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی آگئی ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 11 فیصد رہی۔

لاہور میں شرح 9 فیصد، اسلام آباد میں 8 فیصد اور سب سے زیادہ شرح مظفر آباد میں 40 فیصد رہی۔

پی ایس ایل میں شائقین کی تعداد بڑھانے کی اجازت مل گئی

کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کیلئے مکمل ویکسینیشن لازم ہو گی، 12 سال سے کم عمر بچے بھی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھ سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک نومولود سے 10 سال تک کے 100 بچے انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کیسز میں کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے میچز میں اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 10 تا 15 فروری کے دوران میچز میں 50 فیصد شائقین اسٹیڈیم آسکیں گےجبکہ 16 تا 27 فروری میچز میں 100 فیصد گنجائش کے ساتھ شائقین اسٹیڈیم آسکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *