کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا ، کراچی کے نجی ہسپتال نے خاتون میں اومی کرونو ائرس کی تصدیق کر دی ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ نجی ہسپتال نے خاتون مریضہ میں اومی کرون وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے ۔ خاتون سے رابطے میں رہنے والوں سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔