
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 94 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 48 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 377 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 4 ہزار 566 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 420 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 1 ہزار 858 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 618 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 17 ہزار 385 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 121 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 52 لاکھ 58 ہزار 723 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 لاکھ 64 ہزار 560 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 18 کروڑ 6 لاکھ 61 ہزار 534 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 39 لاکھ 46 ہزار 354 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 27 لاکھ 58 ہزار 593 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
پاکستان: کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 42 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی، مزید 42 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 47 ہزار 920 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 869 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 85 ہزار 810 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 219 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار 195 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 31 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 30 ہزار 373 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 983 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا شرح آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ ریکارڈ
کورونا وائرس کی پانچویں لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 شہروں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 39 ہزار 894 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 761 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 634 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 368 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 837 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
چین: وزیرِ اعظم کا سرمایہ کاروں کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ چین میں وزیرِ اعظم عمران خان کے دن کا آغاز آج پرائیویٹ سرمایہ کاروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب سے ہوا۔
-
ملک میں ہر سال 2 لاکھ افراد کینسر کا شکار ہونے لگے
ملک بھر میں ہر سال 2 لاکھ کے قریب افراد مختلف اقسام کے کینسر کا شکار ہونے لگے۔
-
لاہور، مختلف علاقوں میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ
لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا۔
-
پی ایس پی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لوگ مٹھائیاں تقسیم کرکے ہمارے حق کی بات کرنے پر اعتراض کر رہے ہیں، پی ایس پی اپنےآئینی حقوق لے کر ہی اٹھے گی۔
-
سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو سیکورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط
رجسٹرار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس گلزار احمد نے دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے، انہیں رینجرز فراہم کی جائے۔
-
ڈی ایس پی کا قتل، ملوث کانسٹیبل نے پولیس کو بیان دے دیا
حیدرآباد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) قاسم آباد فیض محمد کے قتل میں ملوث کانسٹیبل نے پولیس کو بیان دے دیا ہے۔
-
شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بر آمد
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسحلہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
-
وراثتی سرٹیفکیٹ سے متعلق وزیر قانون کی اہم ہدایات
فروغ نسیم نے کہا کہ صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہر وقت حاضر ہوں،الیکٹرانک ریکارڈنگ اور جدید آلات کے استعمال کو ثبوت ریکارڈ کرنے کے لئے یقینی بنانا ہے۔
-
پنجگور میں 2 افراد کی لاشیں برآمد
-
تحریک پاکستان میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے گولڈ میڈلز
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں تحریک پاکستان میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے گولڈ میڈل تقسیم کیے، جنگ گروپ کے بانی میرِ صحافت میرخلیل الرحمٰن کا گولڈ میڈل ان کے پوتے میر امام رحمٰن نے وصول کیا۔
-
ناظم جوکھیو قتل کیس: عدالت نے پولیس چالان پر فیصلہ محفوظ کرلیا
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ پولیس چالان منظور کئے جانے سے متعلق فیصلہ 8 فروری کو سنایا جائے۔
-
سوئی سدرن نے گیس چوری کرنے والے 15 بڑے صنعتی یونٹ پکڑ لیے، حماد اظہر
سوئی سدرن میں 15بڑے صنعتی یونٹ غیر قانونی گیس کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہیں کہ ایک صنعتی یونٹ کو تو 30 کروڑ روپے جرمانہ بھی کر دیا ہے۔
-
نیب کی وجہ سے لوگوں نے خودکشیاں کیں، سلیم مانڈوی والا
-
زمین کے تنازعے اسلام آباد میں 5 افراد قتل
فائرنگ کے نتیجے میں راجہ ناصر، ایڈووکیٹ ہارون قدیر جبکہ ان کے دو سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے، اس کے علاوہ گاڑی میں موجود ان کا ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔
-
سانحہ اے پی ایس: وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ کیلئے مزید مہلت
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور ازخودنوٹس کیس میں سریم کورٹ نے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید مہلت دے دی ہے۔
-
آئندہ الیکشن میں کراچی سے پی پی پی کی فتح ہوگی، ناصر حسین شاہ
سندھ کے وزیر بلدیات، ہاوسنگ اور ٹاون پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے سب بہت محبت کرتے ہیں۔ پوری امید ہے کہ آج پی ایس پی کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے۔