Categories
Breaking news

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی

Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 67 اموات اور 4 ہزار 468 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں نو ماہ بعد کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 384 ہے اور 5 لاکھ 93 ہزار 282 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 190 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 487، خیبر پختونخوا 2 ہزار 274، اسلام آباد میں 557، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 205 اور آزاد کشمیر میں 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 55 ہزار 56، خیبر پختونخوا 83 ہزار 630، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار 355، پنجاب 2 لاکھ 10 ہزار 95، بلوچستان 19 ہزار 453، آزاد کشمیر 12 ہزار 245 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 990 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *