
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 8 افراد کی جان لے لی۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 761 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج مریضوں میں سے 170 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 482 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 52 ہزار 632 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 20 ہزار843 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 95 لاکھ 15 ہزار 360 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ گلگت میں 19 اعشاریہ 64 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 4 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 4 افراد کی جان لے لی۔
اس دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مظفر آباد میں 13 اعشاریہ 73 فیصد، صوابی میں 12 اعشاریہ 50 فیصد، پشاور میں 12 اعشاریہ 47 فیصد، لاہور میں 11 اعشاریہ 16 فیصد اور اسلام آباد میں 3 اعشاریہ 70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میرپور آزاد کشمیر میں 3 اعشاریہ 33 فیصد، فیصل آباد میں 3 اعشاریہ 27 فیصد، کراچی میں 3 اعشاریہ 20 فیصد اور مردان میں 2 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ملتان میں 2 فیصد، بہاولپور میں 1 اعشاریہ 79 فیصد، حیدر آباد میں 1 اعشاریہ 75 فیصد اور کوئٹہ میں 1 اعشاریہ 18 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: راستہ مانگنے والا نوجوان تلخ کلامی کے بعد قتل
کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی بندھائی کالونی میں بھائی کے ولیمے اور بہن کی شادی کی مشترکہ تقریب میں شریک نوجوان لڑکے کو قتل کر دیا گیا۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب آج مصروف دن گزاریں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج مصروف دن گزاریں گے۔
-
سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندھ میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
-
پشاور: بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
پشاور پولیس نے بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا ہے۔
-
ہمیں گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ لگانا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ ہم لگانا چاہتے ہیں۔
-
کراچی، بارش کا پانی کہاں کہاں موجود؟
کراچی میں نکاسیٔ آب کے ناقص انتظامات کے باعث مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔
-
کراچی: شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
کراچی کے علاقے بھینس کالونی پیرانو گوٹھ میں شوہر نے بیوی کوقتل کردیا۔
-
کراچی، سندھ اسمبلی روڈ زیر آب، آج بھی بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ اور دادو سمیت ملک بھر میں بارش ہو سکتی ہے۔
-
اسلامی نظریاتی کونسل میں علمائے کرام کا اجتماع
اسلامی نظریاتی کونسل میں علمائے کرام کے اجتماع میں محرم الحرام کے لیے منظور کردہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ پر زور دیا گیا۔
-
کراچی کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شہری منصوبہ بندی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ہزار تین میں بائیس شاہراہیں کمرشل کردی گئیں، دو منزلہ عمارت کی جگہ بلند عمارتیں بن گئیں۔
-
کراچی میں بارش کا اسپیل طویل، کہیں ہلکی کہیں تیز بارش
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں مزید دو روز کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں مزید دو روز کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ -
پرویز الٰہی کے حلف لینے پر رانا ثناء کی ہوائیاں اڑ گئیں، مونس الٰہی
(ق) لیگ کے رہنما نے کہا کہ ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔
-
قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل پیش
قومی اسمبلی میں بل وزیر مملکت قانون و انصاف شہادت اعوان نے پیش کیا۔مجوزہ بل کے تحت آرڈیننس کا اطلاق ریاستی اداروں کے بورڈآف ڈائریکٹرز پر نہیں ہو گا،50 کروڑ روپے سے کم کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئے گا۔
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ مصری جوگی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
مصری جوگی نے برطانیہ، امریکا، دبئی سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
-
آئین پر چلنے کا اختیار نہیں تو پارلیمنٹ کو تالا لگادیں، سید مبین احمد
مبین احمد نے کہا کہ آرٹیکل 63 اےکو پڑھا توکہیں نہیں لکھا کہ کوئی ممبر ووٹ دے اور اس کا ووٹ نہیں گنا جائےگا۔
-
پروگرام بنایا کہ ہمیں اتنا دبایا جائے کہ اٹھ نہ سکیں، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں ہرانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، حمزہ شہباز کو غیر قانونی وزیراعلیٰ بنا کر بٹھایا گیا.