Categories
Breaking news

پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 26 اموات

Advertisement
پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 26 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 48کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 26 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 910مریض شفایاب ہو گئے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 333ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 64ہزار 77 ہو چکی ہے۔

اسکول کھولنااساتذہ کی ویکسی نیشن سے مشروط نہیں ہونا چاہیے،سی ڈی سی

امریکی سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن ( سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ حفظان صحت کے سخت اصولوں (ایس او پیز)، ماسک اور سماجی فاصلےکی پابندی کیساتھ اسکول کھولے جاسکتے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 32ہزار 19ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 84لاکھ 66 ہزار 117 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 25 ہزار 747 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 680مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 25 ہزار 997 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 53 ہزار 762 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 219ہو گئیں۔

دسمبر 2019 میں ووہان میں کورونا بہت زیادہ پھیل چکا تھا، ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق تحقیقات کیں

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 64ہزار 268 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 51 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 990 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 995 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 42 ہزار 688 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 486 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 942مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں، ویکسین جلد لگوائیں، امریکی ماہرین

امریکی اخبار میں شائع ہونے والی ماہرین کی آراء کے مطابق کورونا ویکیسن کے نہ شدید سائیڈ ایفیکٹس ہیں اور نہ ہی ویکسین بچوں کی پیدائش کے عمل کے لیے نقصان دہ ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 487 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 281 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سےانتقال کرنے والے 21 مریض اسپتالوں میں داخل تھے، ملک بھر میں کورونا مریضوںکیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز میں 260 زیر استعمال ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *