Categories
Breaking news

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 73 اموات

Advertisement
Advertisement

 پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 73 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 8 ہزار 905 تک پہنچ چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 86 ہزار 333 مریض صحتیاب ہو چکے اور 48 ہزار 8 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 422 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 477، اسلام آباد میں 377، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 175 اور آزاد کشمیر میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا پابندیوں کی 8 سیکنڈ خلاف ورزی پر 5 لاکھ سے زائد جرمانہ

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 787، سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138، بلوچستان میں 17 ہزار 771، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *