Categories
Breaking news

پاکستان میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحقپاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 921ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 482 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی…

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں50 ہزار662 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.95 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ81 ہزار 381، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 334، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار862،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار565، بلوچستان میں 33 ہزار 630، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 666، خیبرپختونخوا 5 ہزار 927، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.