
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 336 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 858 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 78 فیصد پر آ گئی۔
Table of Contents
پاکستان آنے پر مکمل پابندی والے ممالک 7 سے 15 ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا وباء کی تازہ صورتحال کے باعث کیٹگری سی ملکوں کی فہرست 7 سے بڑھا کر 15 کردی ہے، ان ملکوں سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کےلیے ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 777 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 161 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 920 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 862 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 46 ہزار 464 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 944 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 22 لاکھ 52 ہزار 342 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 12 کروڑ 65 لاکھ 86 ہزار 512 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 524 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
کورونا کا نیا ویرینٹ، این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا ، ویکسین نہ لگوانے والوں کو موقع پر ہی ویکسین لگائی جائے گی۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 76 ہزار 830 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 626 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار519 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 41 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 383 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 862 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 930 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 960 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 579 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 742 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 507 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 360 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 413 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس: سماعت 13 دسمبر تک ملتوی
لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
-
لاہور نون لیگ کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا، عطا اللّٰہ تارڑ
مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخاب میں ووٹ کو عزت دیتے ہوئے اپنا فیصلہ دیا، لاہور کل بھی مسلم لیگ نون کا گڑھ تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اگلی بار پارٹی ٹکٹ نہ لینے کی چہ میگوئیاں کر رہے ہیں۔
-
پریانتھا کمارا پر تشدد میں ملوث مزید 7 افراد گرفتار
گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں پیش آنے والے سری لنکن شہری کے قتل کے افسوسناک واقعے میں ملوث مزید 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
رانا شمیم کا نام ECL میں ڈالنےکی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج راناشمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، توہین عدالت کیس میں فریق بننے سے متعلق وکیل رائے نواز کھرل کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ۔
-
پریا نتھا کمارا کی میّت ایئرپورٹ پہنچا دی گئی
سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے سری لنکا کے مقتول شہری پریا نتھا کمارا کا جسد خاکی سری لنکا روانگی کیلئے اسپتال سے ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے ۔
-
پاکستان آنے پر مکمل پابندی والے ممالک 7 سے 15 ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا وباء کی تازہ صورتحال کے باعث کیٹگری سی ملکوں کی فہرست 7 سے بڑھا کر 15 کردی ہے، ان ملکوں سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کےلیے ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
-
حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا
لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت اور تاریخ کے تعین کے لیےحکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج ہو گا۔
-
لاہور، ڈرائیور نے بچوں پر کار چڑھادی، ایک جاں بحق
رپورٹس کے مطابق حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
-
ایک ڈی آئی جی کا 6 روز میں 3 مرتبہ تبادلہ
رپورٹس کے مطابق 29 نومبر کو ڈی آئی جی شرجیل کھرل کو حیدرآباد سے سکھر ڈویژن میں تعینات کیا گیا تھا۔
-
این اے 133، بلاول کی انتخابی مہم چلانے والوں کو شاباش
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کئے۔
-
مختلف شہروں میں سندھی کلچر ڈے منایا گیا
سندھ کے مختلف شہروں میں کلچرل ڈے جوش وخروش سے منایا گیا۔اس موقع پرسندھ کی قدیم اور عظیم ثقافت کو اجاگر کیا گیا ۔
-
فرحت اللّٰہ بابر کی پرویزخٹک کے بیان کی شدید مذمت
فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک کا بیان ناگوار، شرم ناک اور پستی کی نئی گہرائی ہے۔
-
بھارت سے 135 ہندو یاتریوں کی میرپور ماتھیلو آمد
رپورٹس کے مطابق ہندو یاتری شدا رام صاحب کے تین سو تیرہویں ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
-
سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، پرویز خٹک
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آکر غلط کام کر سکتا ہوں۔
-
ملک عدنان نے تمغہ شجاعت کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہا کہ میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جس نے حق کا ساتھ دیا، میں نے ملک کا سافٹ امیج پیش کیا۔
-
ہر ضمنی الیکشن میں ثابت ہوا ن لیگ مقبول ترین جماعت ہے، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر شائستہ پرویز ملک اور کارکنان کو مبارک باد دی ہے۔