Categories
Breaking news

پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار777 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید336کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار161ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار944کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.78فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار830، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار383، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار519،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار930، بلوچستان میں 33 ہزار507، آزاد کشمیر میں 34 ہزار579 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار413 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار41افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار626، خیبرپختونخوا 5 ہزار862، اسلام آباد 960، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.