Categories
Breaking news

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 66 تک پہنچ گئی

Advertisement

پاکستان میں  کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 66 تک پہنچ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 66 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہو گئی ہے۔

آج ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مزید 40 اموات اور ایک ہزار 8 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 12 ہزار 943 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہزار 510 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 919 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 964، اسلام آباد میں 480، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 273 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویکسین وی آئی پی کو کیوں لگائی؟ اسد عمر

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 625، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 434، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 347، بلوچستان میں 18 ہزار 877، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 238 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 918 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *