Categories
Breaking news

پاکستان میں پی ٹی آئی کیلئے روزانہ نئے قوانین بن رہے ہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے لیے روزانہ نئے قوانین بن رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تمام لوگوں نے ایوان میں کھڑے ہو کر استعفے دیے، اپریل کے بعد سے ہمارے ایم این ایز کو تنخواہیں نہیں ملیں، اسپیکر اور چیئرمین سینٹ کے عہدوں کا دنیا میں وقار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے لوگ بڑی کرسیوں پر بیٹھ گئے ہیں عہدوں کا وقار نیچے آ گیا ہے، استعفے دینے کے بعد اب تک ان نشستوں پر الیکشن نہیں ہوئے، استعفوں کے لیے اسپیکر کو خط لکھا، اسپیکر کا جواب نہ ادھر کا نہ ادھر کا آیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسپیکر ہمیں اب کہہ رہے ہیں کل آپ آ جائیں، اسپیکر اور ایم این ایز سارے غیرملکی دوروں پر رہتے ہیں، انکشاف ہوا کہ بلاول بھٹو کے دوروں پر 1.7 ارب روپے خرچ ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جاوید ہاشمی کیس میں طے ہوا تھا کہ ایوان میں کہا جائے تو استعفیٰ منظور ہو جائے گا، یہ تو نہیں ہو رہا کہ ہماری تنخواہیں پی ڈی ایم کا ٹولا لے رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ استعفوں پر عدالت کا کام نہیں کہ وہ مداخلت کرے، وکلا نے اعظم سواتی کے معاملے پر جاندار مؤقف اپنایا ہے، انہوں نے بیرون ملک جانے کا نام حکومت رکھا ہوا ہے۔

Table of Contents

’جب ہم اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا کہتے ہیں تو وہ بھاگ جاتے ہیں‘

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو اثرات یہاں پر بھی آئیں گے، عدالت کا سیاست میں مداخلت کا کوئی کام نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا حال آپ نے دیکھ لیا ہے، پاکستان میں عدالتی نظام نہیں رہا، جب ہم اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا کہتے ہیں تو اسپیکر بھاگ جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عامر ڈوگر کی اسپیکر آفس سے بات ہوگئی ہے، انہوں نے ہمیں کل ملاقات کا وقت دیا ہے، کل رات اسپیکر قومی اسمبلی آسٹریلیا جا رہے ہیں، پہلے ڈالر نہیں مل رہے تھے، اب سونا نہیں مل رہا، کابینہ ساری بیرون ممالک کے دوروں پر ہے۔

سابق وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ لوگ شہباز شریف کے ساتھ چین دورے پر گئے، چین نے کہا ہم صرف 5 بندوں کا خرچہ برداشت کریں گے، پاکستان کے مسئلے ایسے نہیں کوئی امپورٹڈ ٹیکنوکریٹ آ کر نظام چلائے، پاکستان کے مسئلے کا حل صرف انتخابات ہیں، حکومت تو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار نہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *