Categories
Breaking news

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت امریکا اور چین سے کم ہے، وفاقی حکومت

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت امریکا اورچین سے کم ہے، وفاقی حکومت

وفاقی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت امریکا اورچین سمیت علاقائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

وفاقی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے ہے، پاکستانی روپے میں بھارت میں ایک لیٹر پٹرول 192 روپے 43 پیسے کا ہے۔

بنگلہ دیش میں فی لیٹر پٹرول 161 روپے 60 پیسے سری لنکا 125 روپے 27 پیسے ہے۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا 113 روپے اور بھوٹان میں ایک لیٹر پٹرول 132 روپے 78 پیسے کا ہے امریکہ میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 132 روپے 63 پیسے اور چین میں 170روپے 19 پیسے ہے۔

ترکی میں پٹرول کی قیمت پاکستان کے برابر ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *