Categories
Breaking news

پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں کم اضافہ ہوا، شبلی فراز

Advertisement
کورونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے،شبلی فراز

وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ

آج رات بارہ بجے سے ایک لیٹر پٹرول 25 روپے اٹھاون پیسے،ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل اکیس روپے اکتیس پیسے، مٹی کا تیل تیئس روپے پچاس پیسے اور ایک لیٹر لائٹ ڈیزل سترہ روپے چوراسی پیسے مہنگا ہونے جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ نہیں دیکھا، اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرِ ثانی کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

وزیرِ اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دیدی

شبلی فراز کا یہ بھی کہناہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم اضافہ ہوا، عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے، انہیں ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *