Categories
Breaking news

پاکستان میں مزید 33 افراد کورونا کے سبب جاں کے بازی ہار گئے

Advertisement

پاکستان میں مزید 33 افراد کورونا کے سبب جاں کے بازی ہار گئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 33 اموات اور ایک ہزار 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 218 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 18 ہزار 164 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 29 ہزار 981 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 994 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 183، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 980، اسلام آباد میں 483، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 197 اور آزاد کشمیر میں 279 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 164، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 719، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 875، بلوچستان میں 18 ہزار 916، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 359 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *