Categories
Breaking news

پاکستان میں لگژری مصنوعات کی پیداوارمیں کمی

Advertisement

پاکستان میں لگژری مصنوعات کی پیداوارمیں کمیکرونا کے باعث معاشی سست روی نے پاکستانیوں کا طرز زندگی ہی بدل دیا، گزشتہ مالی سال لگژری مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، کاروں کی پیداوار 55 فیصد کم ہوگئی، ایئرکنڈیشنرز، ڈیپ فریزرز اور ریفریجریٹرز بھی 58 فیصد تک کم تیار ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

دوسری طرف آٹا چکی اور خوردنی تیل سمیت کئی ضروری اشیاء کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

کرونا نے پاکستانیوں کی آسائشوں بھری زندگی بدل کر رکھ دی۔ ادارہ شماریات کے مطابق سال 20-2019ء میں گاڑیوں کی پیداوار 55 فیصد تک کم رہی، جییپوں اور کاروں کی پیداوار 2 لاکھ 16 ہزار 780 یونٹ سے گر کر صرف 97 ہزار 889 رہ گئی، ایئرکنڈیشنرز اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں بھی 58 فیصد تک گرواٹ رہی۔

ایف بی ایس کے مطابق ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار سال 19-2018ء میں 5 لاکھ 18 ہزار 180 تھی، جو 20-2019ء صرف 2 لاکھ 16 ہزار 150 رہی، ریفریجریٹر کی تیاری 10 لاکھ 83 ہزار 696 سے کم ہوکر 7 لاکھ 16 ہزار 152 پر آگئی۔

پاکستان میں ٹی وی سیٹس کی پیدوار پہلے 3 لاکھ 80 ہزار 690 تھی جو سال 20-2019ء میں 25 فیصد کمی کیساتھ 2 لاکھ 82 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف گندم کے تھریشرز کی پیدوار 67 فیصد، آٹا چکیوں کی 45.42 فیصد جبکہ پاور لومز کی پیداوار 54 فیصد بڑھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال چینی، کپڑوں، سگریٹس اور مکانوں کی تزین آرائش والے پینٹ اور وارنش کی پیداوار میں بھی کمی دیکھی گئی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *