
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لسانی بنیادوں پر صوبے بنے ہوئے ہیں اور شناختیں بھی لسانی بنیادوں پر ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ووٹ نے فیصلہ نہیں کیا تو روڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا، اگر یہاں کے عوام روڈ پر آجائیں تو اسلام آباد کا منظرنامہ تبدیل ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی نام نہاد جمہوریت رہیں تو بنیادی جمہوریتیں غائب ہوئیں، جاگیردارانہ نظام جہالت، غربت اور بے روزگاری پر پلتا ہے۔
بلدیاتی اختیارات کی منتقلی کیس، تحریری حکم نامہ جاری
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلدیاتی اختیارات کی منتقلی کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے قانونی جنگ پاکستان کے عوام کے لئے جیتی ہے، عدالت کا فیصلہ ہمارے لئے جشن کا نہیں شکر کا معاملہ ہے، یہ کامیابی ایم کیو ایم کی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے، آئیں ہمارے ساتھ مل کر جاگیرداروں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں۔
ایم کیو ایم کے کنوینر نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کی تقدیر بدلنے کا باعث بنے گا، آئیں جاگیردارانہ جمہوریت، مورثی اور خاندانی سیاست کے تخت کو الٹ کر رکھ دیں، آپ آگے چلیں ہم پیچھے چلنے کے لئے تیار ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جو بہتر ہوسکا کریں گے، سعید غنی
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جو بہتر ہوسکا کریں گے
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ میں بلدیاتی اختیارات کی منتقلی کی درخواست نمٹاتے ہوئے فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتِ سندھ بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے۔
سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان بنانا اور اس پر عمل درآمد کرنا بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات ہیں، بلدیاتی حکومت کے تحت کوئی نیا منصوبہ صوبائی حکومت شروع نہیں کر سکتی۔
قومی خبریں سے مزید
-
سپریم کورٹ کے فیصلے سے وفاقی صوبائی دونوں حکومتیں متاثر ہونگی، سعید غنی
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں دونوں متاثر ہوں گی، کچھ چیزوں پر نظرِ ثانی کی درخواست کی جائے گی، ججز قانون کو ہم سے بہتر سمجھتے ہیں۔
-
شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے استعمال کیا، پلوشہ خان
پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے استعمال کیا، ان کی تقریر سے ایسا لگا جیسے وہ اپنی سی وی نواز شریف کو پیش کررہے ہیں
-
دھابیجی، بیک پریشر سے 72انچ پانی کی لائن پھٹ گئی
گھارو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے 20 پمپ بند ہوگئے، پانی کے بیک پریشر سے 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔
-
نور مقدم کیس، ملزمان کے وکلاء کی تفتیشی افسر پر جرح مکمل
نور مقدم قتل کیس میں ملزمان کے مزید 2 وکلاء نے تفتیشی افسر پر جرح مکمل کرلی، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ دنوں وضاحت جاری کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔
-
کیرتھر کے علاقوں میں جِلدی مرض وبائی شکل اختیار کر گیا
کاچھو، کیرتھر کے علاقوں میں مخصوص مکھی کے کاٹنے سے ہونے والا جِلدی مرض لیشمینیا وبائی شکل اختیار کر گیا۔
-
آج رات سے جمعرات تک مری میں برفباری متوقع
محکمہ موسمیات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں آج رات سے جمعرات تک برفباری متوقع ہے۔
-
عشرت العباد خان اور حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ
سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان اور حافظ نعیم الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
-
شہباز شریف کا اٹارنی جنرل کو جوابی خط
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اٹارنی جنرل کو لکھے گئے جوابی خط میں کہناہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت معاملے پر خط لکھ کر توہین عدالت کی گئی، خط لکھتے ہوئے عدالتی حکم کو نظرانداز کیا گیا، وفاقی کابینہ کی ہدایت پر لکھا گیا خط شریف خاندان کے میڈیا ٹرائل کی کوشش ہے۔
-
کوئی صدارتی نظام آرہا ہے نہ کوئی ایمرجنسی لگ رہی ہے، شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دن بدن افواہیں اڑائی جارہی ہیں، نہ کوئی صدارت نظام آرہا ہے نہ کوئی ایمرجنسی لگ رہی ہے۔
-
سعد رضوی کی تقریب نکاح کل ہوگی
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر سعد حسین رضوی رواں ہفتے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔
-
زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، چیف جسٹس پاکستان
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا ہے کہ زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلاء تیاری کرکے آئیں، التواء سے گریز کریں۔
-
سندھ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں گھر جائیں یا اختیار دیں، خواجہ اظہار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں گھر جائیں یا اختیار دیں
-
شہباز، ترین کیسز کی تحقیقات کرنیوالے 5 افسران کے تبادلے منسوخ
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے 5 ایف آئی اےافسران کے تبادلے منسوخ کر دیئے ہیں۔
-
خیرپور، فیس نہ بھرنے پر طلباء ہاسٹل سے رات گئے بےدخل
خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کے خلاف ہاسٹل میں کارروائی کرتے ہوئے رات دیر گئے طلباء کو ہاسٹل سے نکال دیا، بیدخل 20 سے زائد طلباء نے رات سردی میں کھلے آسمان تلے ہاسٹل کے لان میں گزاری۔
-
راؤ انوار کا نام ECL سے نکالنے کی درخواست خارج
سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر نظر ثانی درخواست خارج کردی۔
-
وزیر اعظم کل چین جائیں گے، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے
وزیر اعظم عمران خان کل دو روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے، وہ چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ، دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے ۔