Categories
Breaking news

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، بڑی خوشخبری آگئی

Advertisement
Advertisement

تیل و گیس کے نئے ذخائر خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے توغ بالا کنواں نمبر ایک سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 125 بیرل تیل حاصل کیا جاسکے گا۔

یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شان دار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے کہ جولائی میں بھی کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ تب ملنے والے ذخائر سے 16.12 ایم ایم سی ایف ڈی گیس جبکہ 3240 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ تیل حاصل کیا جارہا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *