Categories
Breaking news

پاکستان میں تیار کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب

پاکستانی کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب

پاکستان میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پاکستانی کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ میں کامیابی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار کورونا ویکسین ٹیسٹنگ میں کامیاب ہوگئی، اس پر قومی ادارہ صحت کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ پاکستان میں تیار کی گئی چینی ویکسین سائنو ویک کو پاک ویک کانام دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری میں چین کی کمپنی کین سائنو بائیو نے تعاون کیا ہے تاہم اس کی تیاری اور پیکنگ قومی ادارہ صحت کی ٹیم نے کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت نے یہ بھی کہا کہ کوروناویکسین کی تیاری ویکسین سپلائی لائن کے لیے اہم قدم ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *