Categories
Breaking news

پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر کی قیمت انتہائی مناسب

Advertisement

پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر کی قیمت انتہائی مناسب

پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر کے اولین نمونے (پروٹوٹائپ) میں درآمد شدہ جدید وینٹی لیٹرز کے تمام خواص موجود ہیں اور اب اسے پاکستان انجیینئرنگ کونسل کے آئی اینڈ ٹی سی سینٹر(آئی اینڈ ٹی سی) کے حوالے کیا گیا ہے جہاں اس کی آزمائش کی جائے گی۔تکنیکی طور پر وینٹی لیٹر کے پروٹوٹائپ کو اے وی بی ون کا نام…

Advertisement

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ٹیم کی رہنمائی بریگیڈیئرطارق جاوید کریں گے جن میں ان کی ٹیم کے انجینیئر بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیںٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وینٹی لیٹر کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ٹیم وینٹی لیٹر کی ڈیزائننگ، تیاری اور دیگر امور سے آگاہ کیا گیا۔ طارق جاوید نے وینٹی لیٹر سازی کے کارخانے کا دورہ بھی کیا جو کراچی کے سائٹ ایریا میں واقع ہے۔ اس موقع پر انہیں فیکٹری میں وینٹی لیٹر تیار کرنے کی صلاحیت اور پیداواری استعداد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وینٹی لیٹر تیار کرنے والی کمپنی السن گروپ کے سربراہ عبدالرحمان الانہ نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد درآمد شدہ ویںٹی لیٹر کی قیمت 45 سے 60 لاکھ تک جاپہنچی ہے جبکہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے وینٹی لیٹر کی قیمت صرف 15 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہوگی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *