Categories
Breaking news

پاکستان میں ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے: فرخ حبیب

پاکستان میں ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے: فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ آج ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مزدوروں، مستریوں اور الیکٹریشن کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ لوگوں کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا جبکہ چھوٹے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

مہنگائی سب سے زیادہ سندھ میں ہے: فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مہنگائی سب سےزیادہ سندھ میں ہے جبکہ سندھ میں پانی کا مسئلہ بھی سب سے زیادہ ہے کیونکہ بلاول کے مافیاز پانی روک لیتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بجٹ سے تنخواہ دار طبقے کا اعتماد بحال ہوگا، بجٹ میں غریب عوام کو سہولت دیں گے۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ڈیمز بنا رہے ہیں، ہمیں سستی بجلی کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *