Categories
Breaking news

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں کے بعد دنیا لاتعلق نہیں رہ سکتی: وزیراعظم عمران خان

Advertisement

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کو دے دیئے ہیں اس کے بعد دنیا خاموش یا لاتعلق نہیں رہ سکتی۔

Advertisement

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی ریاست براہ راست ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت مالی معاونت بھی کرتا ہے۔

We have provided irrefutable evidence of India's state sponsored terrorism inside Pak. Details of financial & material support & Indian state's direct involvement in terrorism have been given to the world which, in the face of this evidence, cannot remain indifferent or silent.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 14, 2020

ان کا کہنا تھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ عالمی برادری بھارت کو اپنی دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر مجبور کرے گی۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس کی بہت اہمیت ہے، بھارت کی ایل اوسی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتاہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کرنا ہے، بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں پر مزید خاموشی پاکستان اور خطے کے امن کے مفاد میں نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، بھارت بدمعاش ریاست کا روپ دھارنے جا رہا ہے، مزید خاموش رہنا پاکستان اور خطے کے امن کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کےخلاف نمایاں کامیابیوں کو بھارت ہضم نہیں کر پا رہا، 9الیون کے بعد پاکستان نے بہت بڑی قیمت ادا کی، پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں 32 ہزار شہادتیں اور83 ہزارشہری زخمی ہوئے۔

وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دہشت گرد ی سے پاکستان کو 126 ارب ڈالرز سے زیادہ معاشی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے گرد دہشت گردی کا جال بن رہا تھا، بھارت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا تھا، ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد ہیں جو دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں، ہمارے پاس مزید تفصیلات بھی ہیں جو بوقت ضرورت سامنے لائی جاسکتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو پھر سے ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے، حالیہ دہشت گرد حملے بھارت کے گرینڈ منصوبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے اور دیگر کالعدم تنظیموں کو شکست دی، آج ان کالعدم تنظیموں میں پھر روح پھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے، دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان میں کارروائیوں کیلئے اکسایا جارہا ہے

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *