
پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا، یہ کیس کراچی کے نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔
نجی اسپتال نے خاتون مریضہ میں اومی کرون کی تصدیق کی ہے۔
محکمۂ صحت سندھ کے حکام کے مطابق متاثرہ خاتون بیرونِ ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔
اومی کرون ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں: WHO
کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ، ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ خطرناک نہیں، اومی کرون سے متعلق عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
محکمۂ صحت سندھ کے حکام نے بتایا کہ نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کر رہے ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارا پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، متاثرہ خاتون کی رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیے
- پاکستان، مزید 9 کورونا مریضوں کا انتقال
- کورونا مریضوں کی فہرست میں پاکستان 34 ویں نمبر پر آگیا
- دنیا: کورونا وائرس سے اموات ساڑھے 52 لاکھ سے متجاوز
قاسم سومرو نے کہا کہ انٹرنیشنل فلائٹس کھلی ہونے کے باعث اومی کرون ویرینٹ کا ہونا ظاہر تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر اومی کرون کے بعض کیسز میں پی سی آر ٹیسٹ پازیٹو نہیں تھے۔
پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بہت زیادہ تبدیل شدہ ہے، جبکہ ہمارے پاس موجود پی سی آر کٹس ڈیلٹا ویرینٹ پر فوکسڈ ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
تشدد کا شکار ماں نے گرفتاربیٹے بہو کو معاف کردیا
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ضعیف ماں پر مبینہ طور پر تشدد کرنے والے نافرمان بیٹے اور بہو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ، ماں نے معاف کیا تو پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔
-
بحریہ ایئرڈیفنس یونٹ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
ترجمان کے مطابق میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
-
چودھری شجاعت کی سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعات کی مذمت
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد میں خوف ناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
-
ہم نے قرضوں سے منصوبے شروع کیے تھے، احسن اقبال
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف چندہ مانگنا ہی آتا تھا، انہوں نے پاکستان کو بھیک مانگنے والا ملک بنا دیا۔
-
کراچی، وزیراعظم جمعہ کو گرین لائن کا افتتاح کریں گے
اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم گرین لائن جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کریں گے۔
-
سینیٹ کی سیٹ پر شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت ترین مردان کے ووٹرہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی سیٹ پرالیکشن لڑسکتے ہیں
-
بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مسائل کو سیاسی رنگ دینے پر تشویش ہے، پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل نمائندے منیر اکرم کا کہنا ہے پاکستان کو بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مسائل کو سیاسی رنگ دینے پر بھی تشویش ہے، بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات متعلقہ ممالک کےدرمیان ہی حل ہونا چاہیئے۔
-
پی ڈی ایم قیادت کو کہا تھا مذہب اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں کا بوجھ عوام کا اُٹھانا پڑرہا ہے، پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
-
فیصل آباد: خواتین کو بےلباس کرنے کا معاملہ، 5 ملزمان کا ریمانڈ منظور
پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ قمرعباس نے 5 ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ دے دیا۔
-
یورپین یونین، پاکستان کا اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت چھٹا اجلاس
یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت چھٹا اجلاس منگل کی شام یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں منعقد ہوا۔
-
سانحہ سیالکوٹ پر اسلامی نظریاتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب
حافظ طاہر اشرفی کا کہناہے کہ مذہبی قیادت اور کونسل موجودہ ملکی صورتحال سے لا تعلق نہیں رہ سکتی۔
-
شیری رحمان کا منی بجٹ پر بحث نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ
ممبران کمیٹی نے بنکوں کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو کریڈٹ کارڈ جاری کرنے سے انکار پر اظہار برہمی کیا۔
-
پنجگور میں شکار کیلئے جانے والے 5 افراد کی لاشیں برآمد
مقتولین کی شناخت حمزہ، امان جان، شعیب، خلیل اور داؤد کے ناموں سے ہوئی ہیں، مقتولین کی عمر یں 25 سے 35سال تک تھیں۔
-
کراچی میں بلاول بھٹو زرداری سے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کی ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی ہے۔