Categories
Breaking news

پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے بنائے جاسکتے ہیں: ہمایوں سعید

Advertisement
Advertisement

معروف اداکارو پروڈیوسر ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ حکومت اگر مالی مدد کرے تو پاکستان میں بھی ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے بنائے جا سکتے ہیں۔ہمایوں سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے بنائے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلم ہیروز جیسے ٹیپو سلطان، ظہیر الدین بابر اور محمد بن قاسم وغیرہ کی زندگی پر ڈرامے بنائے گئے جنہیں بہت زیادہ پسند بھی کیا گیا تھا۔اداکار نے مزید بتایا کہ آج کے دور میں پروڈکشن کا معیار جہاں پہنچ گیا ہے اس میں بہت بڑی لاگت کے ڈرامے بنتے ہیں جس کے لیے پروڈکشن ہاؤسز کو مالی سپورٹ کی ضرورت ہوتی۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ ’میں اسلامی فتوحات پر مبنی ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے پروڈیوس کرسکتا ہوں لیکن اس کے لیے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ ترکی میں حکومت کی مالی مدد سے ’ارطغرل غازی‘ جیسا شاہکار ڈرامہ بنایا گیا۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ اگر ہماری حکومت بھی مجھے یا کسی دوسرے باصلاحیت پروڈیوسر کا ساتھ دے تو ہم بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ہمایوں سعید کو حکومتِ پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی کے لیے نامزد کیا ہے۔صدر پاکستان کی جانب سے یومِ پاکستان کے موقع پر 24 شخصیات کے لیے ستارہ شجاعت، 27 کے لیے ستارہ امتیاز جبکہ 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا تھا، تمام شخصیات کو ایوارڈز 23 مارچ کو دیے جائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *