Categories
Breaking news

پاکستان مہنگائی میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، شہباز شریف

 پاکستان مہنگائی میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کو ایماندار کہنا سفید جھوٹ ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ ہوا جس کی وجہ سے قوم کا سرشرم سے جھک گیا۔ ہمارے دور میں ایسے واقعات ہوئے تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی رنگ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے اور موجودہ حکومت غلطی سے سبق نہیں لیتی بلکہ دہرا رہی ہے۔

مہنگائی پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سویت یونین امریکہ کے بعد دوسری بڑی طاقت تھی اور سویت یونین میں معاشی تباہی آئی تو کوئی روک نہ سکا۔ ملکی معیشت کی حالت اس وقت انتہائی خراب ہے اور ملک کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں اس لیے حالات کو کنٹرول کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ساڑھے 3 سال کے دوران معاشی غلطیاں کی ہیں۔ کورونا مارچ 2020 میں آیا لیکن اس سے پہلے کی بھی حکومتی کارکردگی دیکھ لیں۔ دنیا میں بھی مہنگائی ہوئی ہے لیکن پاکستان مہنگائی میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.