Categories
Breaking news

پاکستان: مہلک کورونا مزید 62 جانیں نگل گیا، ایک ہزار 72 نئے کیسزرپورٹ

Advertisement
Advertisement

پاکستان: مہلک کورونا مزید 62 جانیں نگل گیا،  ایک ہزار 72 نئے کیسزرپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 62 اموات اور ایک ہزار 72 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 128 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 14 ہزار 951 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 30 ہزار 512 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 948 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 157، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 970، اسلام آباد میں 481، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 197 اور آزاد کشمیر میں 273 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 188، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 786، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 758، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 757، بلوچستان میں 18 ہزار 891، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 291 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 920 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *