Categories
Breaking news

پاکستان مسلم لیگ ن UK کے صدر زبیر گل کی والدہ انتقال کرگئیں

کوونٹری ( نمائندہ دوست ) پاکستان مسلم لیگ ن یوکے کے صدر محمد زبیر گل کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز طویل علالت کے باعث برطانیہ میں انتقال کر گئیں۔ برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں نے انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا، مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما اقبال سندھو نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے انتہائی کھٹن اور تکلیف دہ ہے، ہم ایک ماں سے محروم ہو گئے ہیں، زبیر گل کی ماں میری ماں جیسی تھیں، جن کی وفات میرے لیے بھی انتہائی تکلیف دہ ہے، اوورسیز کمیشن پنجاب کے سابق کمشنر افضال بھٹی نے کہا کہ ہم سب زبیر گل کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا فرمائی،

سکاٹ لینڈ سے چوہدری ذالفقار نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی سربلندی کی دعا کی جائے، ان تمام شخصیات کا کہنا تھا کہ زبیر گل نے جس طرح اپنی ماں کی خدمت کی اور اپنی زندگی کا ایک حصہ ماں کی خدمت میں صرف کیا وہ قابل دید اور حوصلہ افزاء رہا زبیر گل جلد پاکستان سے واپس یوکے آئیں گے اور نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔اقبال سندھو نے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ہمیں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے ہی فاتحہ خوانی کا اہتمام کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *