Categories
Breaking news

پاکستان: مزید 2 ہزار 400 کورونا مریض رپورٹ، 33 اموات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس کے کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 33 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 400 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 3 ہزار 9 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 950 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693 ہو چکی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 70 ہزار 525 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 496 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 96 ہزار 218 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 744 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 59 لاکھ 97 ہزار 179 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 20 کروڑ 55 لاکھ 27 ہزار 345 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 9 کروڑ 45 لاکھ 23 ہزار 444 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 38 لاکھ 15 ہزار 280 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں 46 ویں نمبر پر پہنچ گیا، مزید 40 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں آج 46 ویں نمبر پر پہنچ گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 40 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 62 ہزار 597 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 13 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 97 ہزار 820 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 418 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 762 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 177 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 613 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 2 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان: مزید 49 کورونا مریض لقمۂ اجل بن گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 45 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 97 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 49 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 429 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 780 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 187 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 371 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 285 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.