پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 70 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 2 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 194 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 136 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 349 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 549 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 591 زیرِ علاج مریضوں میں سے 432 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 85 ہزار 609 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 27 ہزار 492 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 74 لاکھ 42 ہزار 945 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 75 ہزار 109 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 95 ہو گئیں۔
Table of Contents
پاکستان: مزید صرف 269 کورونا کیسز، 1 مریض فوت
پاکستان میں 1 اور کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ مزید صرف 269 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 962 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 554 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 988 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 316 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 58 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 23 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 261 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔
پاکستان: کورونا شرح 0.96 فیصد، مزید 5 مریض فوت
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 96 فیصد ریکارڈ ہوئی، جبکہ مزید 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 471 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 700 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں ریکروٹ کلاس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں ریکروٹ کلاس کورس کے 61 ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں ایڈیشنل جنرل ٹریننگ پنجاب ذوالفقار حمید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
-
متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کا اتحاد، سعید غنی کے الفاظ سچ ثابت ہوگئے
سعید غنی نے 23 مارچ کو کیے گئے ایک ٹوئٹ میں ندیم افضل چن کے مشہور ڈائیلاگ کو اپنے انداز میں لکھا ۔
-
کراچی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم پاکستان) کی رابطہ کمیٹیکا اجلاس آج دوپہر 2 بجےمرکزبہادرآباد میں ہوگا۔
-
ایم کیو ایم سے معاہدہ ہوگیا، مبارک ہو پاکستان، بلاول
انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ آج میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
-
گیم اوور عمران خان، شازیہ مری
ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان معاہدہ طے پا جانے کے بعدشازی مری نے ٹوئٹر پر لکھا ’’گیم اوور عمران خان‘‘۔
-
ایم کیو ایم اور پی پی نے معاہدے کی تصدیق کردی
اسی حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا ہے جبکہ پریس کانفرنس آج شام کو ہوگی۔
-
متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے
اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان حتمی ڈرافٹ کی تیاری کا مرحلہ جاری ہے، کچھ دیر بعد اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کر سکتے ہیں۔
-
شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
شاہ محمود قریشی دورے میں میزبان چين کے علاوہ روس، ایران اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
-
شہباز شریف کی رہائشگاہ پر متحدہ اپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائشگاہ پر متحدہ اپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک ہوئی۔
-
لاہور میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار، ملزم کا اعتراف جرم
لاہور کے علاقے باٹا پور میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اس سے قبل اس قتل کے معاملے کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔ اب پولیس نے مقتولہ کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
-
پرویز الہٰی نے اپنے قد سے بہت چھوٹی بات کی، رانا ثناء اللہ
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے قد سے بہت چھوٹی بات کی ہے۔
-
بی اے پی کی روبینہ عرفان کی حکومت کے حق میں ووٹ دینے کے بیان کی تردید
میں اپنی پارٹی کے فیصلوں کی پابند ہوں، روبینہ عرفان
-
تاحال کسی سے حتمی معاملات طے نہیں ہوئے، امین الحق
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے ہمارے اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔
-
راجن پور: 13 سالہ بچی کو فحاشی کا اڈہ چلانے والی خاتون کو بيچنے والے والدین
ڈی پی او محمد افضل پولیس نے گزشتہ روز چھاپے میں بازياب لڑکی کو آج سیشن کورٹ روجھان میں پیش کیا۔
-
ن لیگ نے چوہدری پرویز الہٰی کے بیان کی تردید کردی
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ق لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے بیان کی تردید کردی۔
-
وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط سے یورپی یونین لاعلم
وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط سے یورپی یونین لاعلم ہے، سیکیورٹی ذرائع نے عالمی سازش کی تصدیق سے انکار کردیا۔