
پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 99 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ 1 اور کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید صرف 269 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 347 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 355 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 535 زیرِ علاج مریضوں میں سے 432 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 85 ہزار 473 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 27 ہزار 46 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 74 لاکھ 15 ہزار 453 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 74 ہزار 989 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 95 ہو گئیں۔
Table of Contents
پاکستان: کورونا شرح 0.96 فیصد، مزید 5 مریض فوت
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 96 فیصد ریکارڈ ہوئی، جبکہ مزید 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 926 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 553 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 968 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 315 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 48 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 23 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 254 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔
پاکستان میں مزید 3 کورونا مریض فوت
پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 471 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 699 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
علیم خان گروپ آج کس معاملے پر مشاورت کریگا؟
چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ نامزد کرنے کے معاملے پر علیم خان گروپ بھی آج مشاورت کرے گا۔
-
افغانستان کے موضوع پر اجلاس کیلئے شاہ محمود قریشی چین روانہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس کیلئے چین روانہ ہوگئے
-
جام عبدالکریم کی شیخ رشید، عمران اسماعیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اعلیٰ سندھ عمران اسماعیل کیخلاف توہین عدالت کی دائر متفرق درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔
-
کراچی، نجی اسپتال میں مریض ہلاک، لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج
کراچی میں نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر نجی اسپتال میں مریض کی ہلاکت کے خلاف اہلخانہ نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔
-
پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ، ترین گروپ کا آج غیر رسمی اجلاس طلب
پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے معاملے پر ترین گروپ نے مشاورت کے لیے آج غیر رسمی اجلاس بلا لیا۔
-
کراچی: سہراب گوٹھ میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے 1 شخص جاں بحق
کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں واقع گھر میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
-
میں نے استعفیٰ نہیں دیا: مراد راس
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے استعفیٰ سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کردی۔
-
عوام گرمیوں میں بھی گیس کی قلت کے لیے تیار ہوجائیں
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گنور کمپنی معاہدے کے تحت اپریل، مئی اور جون میں 4 ایل این جی کارگوز فراہم نہیں کرے گی۔
-
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 7 دن میں ہوگی
قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر تین دن سے پہلے ووٹنگ نہیں ہوسکتی، زیادہ سے زیادہ سات دن میں ووٹنگ کرانا لازمی ہے۔
-
عمران خان ہی نہیں، صدر علوی بھی جائیں گے، نیئر بخاری
ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے گورنرز کو بھی عہدوں سے فارغ کیا جائے گا۔
-
عمران خان کو عدم اعتماد کی ووٹنگ پر شکست ہوگی، افتخار حسین
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عدم اعتماد کی ووٹنگ پر شکست کا سامنا ہوگا۔
-
ہماری تلاشی ہوچکی، تمہارا وقت آن پہنچا ہے، حمزہ شہباز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہماری تلاشی ہوچکی، تمہاری تلاشی کا وقت آن پہنچا ہے۔
-
حکومت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا، مولانا فضل الرحمٰن
ان کا کہنا تھا کہ ہم برابری کی بنیاد پر آئین کی بات کریں گے، عمران خان بتائے کہ وہ باہر کا پیسہ کہاں سے لائے؟ عمران خان اور اسکے وفاداروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
-
پی ڈی ایم جلسے میں شہباز شریف کے وزیراعظم پر وَار
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پونے چار سالہ کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے، عمران نیازی نے ریاست مدینہ کی بات کرکے کارٹلز کو کرپشن کا موقع دیا۔
-
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
-
کیسی عالمی سازش ہے کہ چپڑاسی تک کو نہیں پتا؟رانا ثناء اللّٰہ
انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ ابھی گوجرانوالہ ہی پہنچا تھا کہ باس اور چپڑاسی کا رنگ اُڑ گیا، یہ اڑی اڑی رنگت بتا رہی ہے کہ باس اور چپڑاسی اچھے خاصے گھبرائے ہوئے ہیں۔