Categories
Breaking news

پاکستان غریب تر، عمران امیر تر ہو گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان غریب تر مگر عمران امیر تر ہو گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ ناصرف پارٹی کرپشن کے حوالے سے گھناؤنا فردجرم ہے بلکہ اس سے منافقت کا پردہ بھی چاک ہوا ہے۔

عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آگیا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آ گیا

انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ اقتدار کے بعد ان کی آمدنی میں 50 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.