Categories
Breaking news

پاکستان: عید پر کورونا وائرس سے مزید 126 اموات

پاکستان: عید پر کورونا وائرس سے مزید 126 اموات

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 265 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 126 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 623 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 فیصد سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 336 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 70 ہزار 703 ہو چکی ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 16 کروڑ سے متجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 3 لاکھ 34 ہزار 520 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 33 لاکھ 31 ہزار 402 ہو گئیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 75 ہزار 52 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 567 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 76 ہزار 315 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 101 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 23 لاکھ 49 ہزار 976 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 لاکھ 31 ہزار 47 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 38 لاکھ 36 ہزار 291 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 23 ہزار 314 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 267 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 483 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 778 ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 914 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 697 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 78 ہزار 725 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 722 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 23 ہزار 728 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 255 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 129 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 510 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 410 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *