Categories
Breaking news

پاکستان سپر لیگ کیلئے کورونا ایس او پیز تیار

پاکستان سپر لیگ کیلئے کورونا ایس او پیز تیارپی سی بی انتطامیہ نے پاکستان سپر لیگ کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کرلیے۔ذرائع کے مطابق 20 رکنی اسکواڈ میں سےمیچ کیلئے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی اس لیے اسکواڈ میں 8 کےکووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پربھی میچ ہوسکے گا البتہ 9 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کے دوران ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کوئی کھلاڑی کورونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا اور کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق کراچی اورلاہورکے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں دو ٹیمیں سفرکریں گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ جمعرات اور جمعہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں ہرٹیم مزید دو دو کھلاڑی منتخب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بھی پورےٹورنامنٹ کیلئیے دستیاب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.