Categories
Breaking news

پاکستان سٹیزن پورٹل کے 2 سال مکمل،عوامی خدمت کی سیاست کی ، شہباز گل

Advertisement
پاکستان سٹیزن پورٹل کے 2 سال مکمل،عوامی خدمت کی سیاست کی ، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے ہم نے عوامی خدمت کی وہ سیاست کی ہے جس پر وزیراعظم اور انکی ٹیم یقین رکھتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا پاکستان سٹیزن پورٹل کے 2 سال مکمل ہوگئے، ایپلی کیشن پر اب تک 27 لاکھ شکایات موصول ہوئیں، پورٹل پر 94 فیصد شکایات اب تک حل کی جاچکی ہیں۔

سٹیزن پورٹل کی 2سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان سٹیزن پورٹل کی دو سالہ…

x
Advertisement

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان بنانے جبکہ متحدہ کرپٹ الائنس کمانے کی نیت سے آئے تھے، حکومتی اصلاحات کی بدولت آج کورونا وائرس کے باوجود معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا وزیراعظم کی کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی، ڈی آئی آر بی ایس سسٹم سے موبائل فون اسمگلنگ کا خاتمہ ہوگیا، سسٹم سے ملکی خزانے کو 32 ارب کا فائدہ ہوا۔

سٹیزن پورٹل پر درج شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر وزیراعظم برہم

ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں کی شکایتوں کے اندراج اور ان کے حل کے لیے حکومت پاکستانی کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہری شکایات کے حل پر غیر مطمئن ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداروں کے خلاف شکایات پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے

معاون خصوصی نے کہا کہ موبائل فون اسمگلنگ کے خاتمےسے ریونیو22ارب سےبڑھ کر54ارب روپےتک پہنچ گیا ہے۔

شہباز گِل نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دسمبر 2020 کےابتدائی 4سیشنزمیں1213پوائنٹس بڑھے ہیںپی ایس ایکس اس اضافے سے 42281 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *