Categories
Breaking news

پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی رپورٹ آج سامنے لائی جائیگی

عام شہریوں کی وزیرِ اعظم عمران خان تک براہِ راست رسائی کی ویب سائٹ پاکستان سٹیزن پورٹل کی 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سٹیزن پورٹل کی کارکردگی کی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان خود جاری کریں گے۔

سٹیزن پورٹل کی 2سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان سٹیزن پورٹل کی دو سالہ…

سٹیزن پورٹل کے 2 سال مکمل ہونے پر آج سہ پہر وزیرِ اعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہو گی، جس سے وزیرِ اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

اس موقع پر پاکستان سٹیزن پورٹل کے سربراہ عادل صافی بریفنگ دیں گے، نظام سے متعلق بریفنگ میں دی جائے گی کہ اب تک کتنی شکایات موصول ہوئیں، کتنی حل ہوئیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان پورٹل کو موصول ہونے والی شہریوں کی مجموعی شکایات پر بات کریں گے ،جن میں سب سے زیادہ شکایات میونسپل سروسز کی موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے

چاروں صوبوں کے آئی جیز ،چیف سیکریٹریز، کمشنر،ڈی سی اور سی پی اوز تک شکایات پہنچتی ہیں ، جبکہ اس ضمن میں جزا اور سزا کے طور پر بیورو کریسی کو تعریفی خطوط اور نوٹسز بھی جاری کیئے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے شکایات کی وصولی اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے مرکز، صوبائی، ضلعی سطح اور ہر محکمے میں رابطہ افسر بھی مقرر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *