Categories
Breaking news

پاکستان سٹاک ایکس چینج کی حدود میں فائرنگ، دستی بم حملہ ، 6 افراد جاں بحق، پولیس اہلکارسمیت 2 افرادزخمی

Advertisement
Advertisement

پاکستان سٹاک ایکس چینج کی حدود میں فائرنگ، دستی بم حملہ ، 6 افراد جاں بحق، پولیس اہلکارسمیت 2 افرادزخمی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں تین دہشتگرد شامل ہیں، وہ دستی بم حملے کے بعد پارکنگ کے ذریعے اندر جانے کی کوشش کررہے تھے،جیو نیوز کے مطابق ایک دہشتگرد کے تاحال اندر ہونے کا خدشہ ہے تاہم مجموعی طورپر حملہ ناکام بنادیا گیا، دہشتگرد سلور کار میں آئے اور ان کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی تحویل میں لے لیاگیا، آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے ، دو ہزار کے قریب لوگ موجود تھے ، سیکیورٹی فورسز اور ایمبولینسیں موقع پٌر پہنچ گئی ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

اپنی تنخواہ میں سے روزانہ بھوکوں کو کھانا کھلانے والا ٹریفک وارڈن، اسے دیکھ علاقے والوں نے بھی یہی کام شروع کردیا

اپنی تنخواہ میں سے روزانہ بھوکوں کو کھانا کھلانے والا ٹریفک وارڈن، اسے دیکھ علاقے والوں نے بھی یہی کام شروع کردیا

نجی ٹی وی چینل نے ریسکیو سروس ایدھی کے حوالے سے بتایا کہ واقعے میں پانچ افراد مارے گئے ہیں جن میں سے کچھ لوگوں نے کسی سیکیورٹی ایجنسی کی وردیاں پہن رکھی ہیں، وہ مبینہ حملہ آور بھی ہوسکتے ہیں ۔ غیرمصدقہ ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مبینہ طورپر دو حملہ آور تھے جنہوں نے حملہ کیا۔ واقعے کے بعد آئی آئی چند ریگر روڈ بند کردیا گیا۔ادھر جیونیوز کے ایک اور نمائندے نے ایڈیشنل آئی جی کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کا کوئی اہلکار شہید ہونے کی اطلاع نہیں، دہشتگردوں کی طرف سے پولیس سے ملتی جلتی وردی پہنی ہوئی تھی جس سے شبہ ہوا ہوگا، پولیس کارروائی میں سامنے آنیوالے چاروں دہشتگرد مارے گئے ، ممکنہ طورپر ان کے کور میں کچھ لوگ ہوتے ہیں، ان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ، مسلح افواج کے اہلکار بھی شامل ہیں، اس کے قریب سٹی ریلوے کالونی وغیرہ جانیوالے راستوں پر بھی تلاشی کا عمل جاری ہے ، دستی بم حملے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے حال میں دو افراد داخل ہوگئے تھے تاہم ان کے بیک میں موجود دو دہشتگرد دروازے پر ہی مارے گئے ، گاڑی میں سی سی ٹی وی کی مدد سے چاروں دہشتگردوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی جو چاروں مارے جاچکے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج کی پوری عمارت کو سیل کردیا گیا ، وہاں موجود لوگوں کو شناخت کے بعد نکال لیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں موجود ایمبولینسوں کو بھی موقع سے ہٹا دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پرمعطل کردیں

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پرمعطل کردیں

اے آروائے کے مطابق ٹریڈنگ ہال میں بھی ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے جبکہ گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ، سٹاک ایکسچینج کے باہر دستی بم حملے کی بھی اطلاع ہے تاہم پولیس ابھی یہ تحقیقات کررہی ہیں کہ کیا یہ کوئی ڈکیتی کی واردات ہے یا دہشتگردی ہوسکتی ہے ؟ اس علاقے میں انتہائی اہم اور حساس ادارے بھی موجود ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *