
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی کمیونٹی آج کرسمس کا تہوار منارہے ہیں، کراچی کے ہوٹل میں کرسمس ٹری سجادیا گیا۔
برف سے ڈھکے مکان اور درخت، منہ میٹھا کرنے کے لیے خصوصی کرسمس کیک بھی تیار کیا گیا ہے۔
x
Advertisement
اسلام آباد کے گلی کوچے بھی جگمگا اٹھے، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کی تیاریاں بھی کی گئی ہیں۔
حیدر آباد میں سانتا کلاز نے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔
صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کرسمس کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔
دوسری جانب مشہور برطانوی گلوکار اور شاعر جان لینن کا کئی دہائیوں پہلے کرسمس پر لکھا گیا اداس گیت، آج کورونا کی صورتحال میں کرسمس پر مغربی دنیا کو بہت یاد آیا۔
جان لینن نے 1969 میں ویت نام جنگ کے تناظر میں کرسمس کی خوشیوں پر’ جنگ ختم ، اور کرسمس مبارک‘ لکھا تھا۔ امید ہے نیا سال خوشیوں بھرا ہوگا جس میں خوف کے سائے نہیں ہوں گے۔
آج کورونا سے متاثر دنیا کی بڑی آبادی سال 2020 کو اس امید سے الوداع کرتے ہوئے کرسمس کی مبارک دے رہی ہے کہ خدا کرے اس سال کے ساتھ ہی کورونا ختم ہو۔
قومی خبریں سے مزید
-
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، 2 افراد جاں بحق
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شرقپور میں دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں نوجوان اور خاتون جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے
-
سیاستدانوں کی اکثریت کو دو کا پہاڑا بھی نہیں آتا، اعجاز شاہ
-
ہماری حکومت سے بات ہوتی رہتی ہے، رانا ثنا ﷲ
رانا ثنا ﷲ نے کہا کہ متوازن بات کرنے والے رہنما اکثر کہتے ہیں کہ ہم تو وزیراعظم کو بہت سمجھاتے ہیں، مگر اُن پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
-
مردم شماری میں کئی خرابیاں تھیں، نعیم الرحمٰن
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کراچی کے حقوق پر ڈاکا ہے، پی ٹی آئی کو جیسے بھی نشستیں ملیں، لیکن وہ مسلسل کراچی دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
-
کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ سندھ کابینہ میں پیش
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیس میں ایک ایسے شخص کو مدعی بنایا گیا کو واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود ہی نہیں تھا۔
-
وزیراعظم نے لینڈمافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کردیا
وزیراعظم نے کہا کہ قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی کی تومعلوم ہوامسلم لیگ ن کےایم این ایز شامل ہیں۔
-
پی آئی اے کو بین الاقوامی سطح پر اس کا مقام واپس دلوائیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کی تنظیمِ نو کی حکمتِ عملی پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرنیکی ہدایت کی
-
وزیراعظم نے 29 دسمبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا
اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا، جبکہ پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی سے متعلق بریفنگ دے گا
-
ن لیگ کے دونوں ارکان اسمبلی نے استعفے اسپیکر کو نہیں بھیجے، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان نے کہا کہ صرف گیس کی خریداری میں 50 ارب کا نقصان ہے ،تیل سے جو بجلی بنے گی اس میں 100 ارب کا نقصان ہوگا۔
-
ایم کیو ایم مردم شماری سے متعلق تحفظات کا اظہار کابینہ میں کرچکی ہے، فواد چودھری
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے بیان کو اپوزیشن نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا،وزیراعظم نے اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے امریکا کی مثال دی۔
-
ڈینیئل پرل قتل کیس میں بری شیخ احمد عمر سمیت دیگر کی رہائی موخر
شیخ احمد عمر، سیدسلمان ثاقب،فہدنسیم ،شیخ محمدعادل 18برس سےجیل میں ہیں۔
-
کراچی: بحری جہاز سے سویابین کی منتقلی کا عمل رکوادیا گیا
مشیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی حکام کو جہاز سے سویا بین کی منتقلی فوری روکنے کی ہدایت کر دی ہے
-
ایم کیو ایم نے میر جعفر اور میر صادق کی یاد تازہ کردی، انیس قائم خانی
عوامی غیظ و غضب کے خوف نے خالد مقبول کو حکومت چھوڑنے کا جھوٹا عندیہ دینے پر مجبور کیا، صدر پی ایس پی
-
ایک ایک کرکے سب کو قوم کےسامنے بے نقاب کردوں گا، بلاول
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے لوگوں کے ارد گرد کافی قوتيں کام کررہی ہيں ، جعلی کیسز بنائے جارہے ہيں دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
-
کے پی: فورسز کے قافلے پر حملہ، ایک جوان شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا
-
موٹرسائیکل و گاڑیوں کا سامان بیچنے والے کباڑیوں کی رجسٹریشن
ایس ایس پی اے وی ایل سی کا کہنا تھا کہ دکانداروں اور کباڑیوں کے فنگر پرنٹس بھی ریکارڈ کا حصہ بنائے جارہے ہیں۔