Categories
Breaking news

پاکستان ریلوے کا عید پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ایک خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری پشاور کے لیے چلائی جائے گی۔

پاکستان ریلوے کے اعلامیے کے مطابق پہلی خصوصی عید ٹرین 29 اپریل کو دوپہر ڈھائی بجے سٹی اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق عیدالفطر پر دوسری خصوصی ٹرین 30 اپریل کو پونے آٹھ بجے کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.