Categories
Breaking news

پاکستان رواں سال پہلا بلین ٹری ہدف حاصل کرنے کیلئے تیار

Advertisement
پاکستان رواں سال پہلا بلین ٹری ہدف حاصل کرنے کیلئے تیار

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال (2021) کے وسط میں پہلا بلین ٹری ہدف حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء میں سے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب، زرتاج گل وزیر، معاونین خصوصی میں سے معید یوسف اور ملک امین اسلم، وزرائے اعلیٰ میں سے عثمان بزدار، محمود خان اور جام کمال نے شرکت کی۔

اس موقع پر 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کی پیشرفت اور گرین ہاؤس گیس کے ذخائرہ کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ملک امین اسلم نے وزیراعظم کو 10 ارب درخت سونامی پر ہوئی پیشرفت پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان رواں سال کے وسط تک پہلے بلین ٹری کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 2023ء تک 3 اعشاریہ 2 بلین درختوں کے پہلے مرحلے کو حاصل کرلے گا۔

بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ بلین ٹری سونامی کے نتیجےمیں جنگل میں اضافہ سے موسمیاتی تبدیلی ممکن ہوئی، آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ہونے کی درجہ بندی کے لحاظ سے ملک آٹھویں نمبر پر ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

وزیراعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے غیرمعمولی اثرات کم کرنے کیلئے ارلی وارننگ سسٹم فعال کرنےکی ضرورت کو سمجھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے دس ارب درخت سونامی پروگرام میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ ندیوں کے آلودہ پانی کو صاف کرنے کے لئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *