Categories
Breaking news

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے، عثمان بزدار

Advertisement
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ایک اہم منصوبہ ہے، جس سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ منصوبے سے 12 لاکھ لوگوں کو روزگار میسر ہوگا۔

شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 7 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ منصوبے سے لاہور شہر کی فضائی آلودگی میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دریائے راوی گندا نالہ بنتا جا رہا ہے۔ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 12 زونز بنیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے۔ راوی ریور منصوبہ ہمارے عملی اقدامات کی مثال ہے۔ منصوبے کے لیے راوی ریور اتھارٹی بھی بنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یکم ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پرکرنے اور انتظامی رکاوٹ دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

لاہور میں راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ سےمتعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ لاہورکے رہائشیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے یہ منصوبہ ایک شاہکارہو گا۔ منصوبےپرپیشرفت کےحوالےسے مسلسل آگاہ رکھاجائے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیرات کے شعبے کو حوصلہ افزا فروغ حاصل ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نےبیرونی سرمایہ کارکمپنیوں کی منصوبےمیں دلچسپی کو سراہا تھا۔

اجلاس کو چیئرمین راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی انفراسٹرکچر سے متعلق تنظیمی امور پر بریفنگ دی گئی تھی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *