Categories
Breaking news

پاکستان اوورسیز کمیونٹی اسپین کی تشکیل،پروفیسرطاہرعظیم صدر،چوہدری افضال وڑائچ جنرل سیکرٹری منتخب

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید نے اسپین میں اپنی تنظیم کی بنیاد رکھ دی۔نوٹیفکیشن جاری کرنے اور حلف برداری کی مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے کے کوارڈینیٹر چوہدری امتیاز لوراں تھے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اوورسیز کمیونٹی اسپین کے چیئرمین چوہدری اکبرکمبوہ،صدر پروفیسرطاہرعظیم، جنرل سیکرٹری چوہدری افضال احمد ورائچ،وائس چیئرمین ایاز عباسی،سینئر نائب صدر شہزاد اصغر بھٹی،نائب صدرچوہدری ناصر وڑائچ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مہرمحمد اکبر،میڈیا ایڈوائزررضوان کاظمی،پبلک ریلیشن سیکرٹری امجد رفیق،جوائنٹ سیکرٹری بلاول مقصود،فنانس سیکرٹری ذکاٗالرحمن پاکستان اوورسیز کمیونٹی یوتھ اسپین کے صدرمیاں ذاکرعباس،سینئر نائب صدر مہرمحمد شرجیل اورڈائریکٹربورڈ ممبر چوہدری ثاقب طاہر کو نامزد کیا گیا ہے۔

وائس چیئرمین پاکستانیزکمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے کے کوارڈینیٹرچوہدری امتیاز لوراں نے تمام نومنتخب عہدیداران کو نوٹیفکیشن دئیے۔ جبکہ چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید نے حلف لیا۔

پاکستان اوورسیزکمیونٹی سب سے بڑی تنظیم جس میں پاکستان مسلم لیگ ن اسپین،پاکستان پیپلز پارٹی اسپین،پاکستان مسلم لیگ ق اسپین،پاکستان تحریک انصاف اسپین،اور دیگرسماجی شخصیات نے اتفاق واتحاد کا مظاہرہ کیا اور اس میں شمولیت اختیار کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *