Categories
Breaking news

پاکستان اور چین کے تعلقات ہر امتحان میں پورے اترے ہیں، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر امتحان میں پورے اترے ہیں، سی پیک کا پہلا منصوبہ مواصلاتی رابطوں میں بہتری اور توانائی منصوبوں پر مشتمل تھا، اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔

چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے، دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ افغان عوام تنازع سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام مسائل کا حل سیاسی مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، کشمیر کا تنازع پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مسئلہ ہے، توقع ہے کہ جلد یا بدیر ہم اس مسئلے کو بات چیت سے حل کرلیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان میں امن کو ایک موقع ملا ہے، افغانستان کو ایک سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے، ان کا زیادہ تر انحصار غیر ملکی امداد پر ہے، افغانستان کے عوام نے گزشتہ 40 سال تک بدامنی کا سامنا کیا۔

وزیر اعظم نےمزید کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت سے قطع نظر سب کو افغان عوام کی مدد کیلئے آگے آنا چاہئے، بیرونی امداد کے منجمد ہونے سے افغان حکومت کو بحران کا سامنا ہے، پاکستان اور چین اس بات پر متفق ہیں کہ اقوام عالم کی اولین ترجیح افغان عوام ہونی چاہیئے۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، پاکستان میں بڑھتی آبادی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے غذائی تحفظ ضروری ہے۔ زراعت، صنعت اور آئی ٹی پر توجہ دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *