Categories
Breaking news

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری، ڈی جی آئی ایس پی آر

Advertisement
پاکستان  اور روس کی مشترکا فوجی مشق دروزبہ فائیو تربیلا میں جاری، ڈی جی آئی ایس پی آر

Advertisement

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ تربیلا میں جاری ہیں، مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستے شرکت کررہے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق فوجی دستوں نے اسکائی ڈائیونگ سمیت مختلف مشقیں کیں، کھیلوں کی سرگرمیاں بھی مشقوں کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ دروزبہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا کے مقام پر منعقد ہوئی، افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

پاکستان میں روسی سفیر ڈنئیلا گنیچ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔

دروزبہ کے عنوان سے پہلی مشقیں 2016 اور تیسری 2018 میں پاکستان میں منعقد ہوئیں تھیں، جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017 اور 2019 میں روس میں منعقد ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *