Categories
Breaking news

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا

پاکستان اور بنگلہ دیش

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا۔ رپورٹ کے مطابق بارش رک چکی ہے لیکن گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ شروع ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، ڈھاکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8:30 پر شروع ہونا تھا۔

ڈھاکہ ٹیسٹ میں تیسرے روز ایک گیند تک پھینکی نہیں جا سکی تھی، سارا دن بارش کی نظر ہو گیا تھا جبکہ کھلاڑی بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے۔ تین دن میں صرف 63 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، جس میں پاکستان کے2 وکٹوں پر 188 رنز ہیں۔

بارش کے باعث میچ کے پہلے روز 57 اور دوسرے روز صرف 6 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھاسی رنز بنا رکھے ہیں۔ اظہر علی باون اور بابر اعظم اکہتر رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پہلے روز عابد علی انتالیس اور عبداللہ شفیق پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

یاد ہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھی کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث متاثر ہوا تھا ۔ خراب روشنی کے باعث میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روزصرف 57 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

خیال رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.