
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا وزارت خارجہ سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان کے تازہ ترین یو ٹرن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب پاکستان اور امریکا کے درمیان دوری پیدا ہو تو دونوں ملکوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پچھلے پانچ چھ ماہ میں خارجہ پالیسیوں کے باعث پاکستان کو فائدہ ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کے تمام ایکشن پلان پر عمل کیا، جو ممالک پاکستان کو گرے لسٹ سے ہٹانے کی مخالفت کرتے تھے انہی نے گرے لسٹ سے نکالنے پر زور دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستان بھی فیٹف کا حصہ بنے، ہم نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل کیا تھا۔
وزیر خارجہ بننے کے بعد پہلا دوطرفہ دورہ چین کا تھا، چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی اور اب تک یہ سلسلہ مثبت انداز میں چل رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا فوکس پاکستان کے مفاد کو آگے رکھنا ہے، اہم خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشکل دور سے گزر کر آئے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم خارجہ پالیسی کو جس طرح پیش کر رہے ہیں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں افغانستان کی عبوری حکومت وعدے پورے کرے، پوری دنیا کو افغانستان کے ساتھ انگیج ہونا چاہیے، چاہتے ہیں کہ افغانستان میں تمام مرد و خواتین کو حقوق ملیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہیے۔
قومی خبریں سے مزید
-
آرمی چیف کی تقرری، صدر مملکت کو عمران خان کی حمایت حاصل ہوگی، فواد چوہدری
رہنما تحریک انصاف فوادچودھری نے کہا ہے کہ صدر مملکت عمران خان کی مکمل حمائیت سے آرمی چیف کی تقرری میں آئینی ذمہ داری اداکریں گے
-
نیب کا توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ
قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ دےدیا۔
-
آرمی چیف پر وزیرِ اعظم کی ایڈوائس آئی تو عمل کرینگے: صدر عارف علوی
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس آئی تو اس پر عمل کریں گے۔
-
تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ پر استعفیٰ دینے کیلئے زور
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کی ناراضگی برقرار ہے جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کی صادق سنجرانی سے عہدے سے استعفی دینے پر مشاورت ہوئی ہے۔
-
عمران خان پر حملہ، جاں بحق معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کے واقعے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔
-
عمران خان کل دھرنے یا جلسے کا اعلان کریں گے؟
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں کل راولپنڈی میں دھرنے یا جلسے کا اعلان کریں گے۔
-
لاہور: خاتون کا نکاح نامہ 10 سال بعد جعلی قرار
لاہور میں جعلی نکاح نامے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے والی خاتون 10 سال بعد کامیاب ہو گئیں۔
-
براہ کرم ہمارے رونگٹے کھڑے کرنا بند کردیں، فواد چوہدری کی ایلون مسک سے اپیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک سے اپیل کردی۔
-
حوالہ ہنڈی کا شبہ، کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں FIA کے چھاپے
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقع بولٹن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے متعدد دفاتر پر چھاپے مار کر کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔
-
واسا کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 34 سال سے واجب الادا بل کی ادائیگی کیلئے مراسلہ
واسا نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو واجب الادا 81 لاکھ روپے بل کی ادائیگی کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔
-
اسلام آباد: سیدپور کے گاؤں میں تیندوؤں کے آنے کی تصدیق ہوگئی
اسلام آباد کے گاؤں سیدپور میں گاؤں میں رات گئے تیندوؤں کے آنے کی تصدیق کردی گئی۔
-
گھڑی آپ کے اور وقت عمران خان کے پاس ہے، شہزاد وسیم
پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس گھڑی ہے اور وقت عمران خان کے پاس ہے آزادی کا قافلہ اسلام آباد سے چند قدم پرہے، اب یہ حقیقی آزادی کا لانگ مارچ رُکے کا نہیں۔
-
عمران خان نے 6 ماہ قبل کیا پیشگوئی کردی تھی؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ6 ماہ قبل ہی پیش گوئی کردی تھی کہ تبدیلی سرکار ہماری قرض واپسی کی صلاحیت نیست ونابود کردے گی۔
-
کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 2 ماہ کے اندر کرانے کا تحریری فیصلہ جاری
سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
-
توہینِ عدالت کیس: عمران خان کو شواہد پر جواب دینےکی مہلت
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شواہد پر جواب دینے کے لیے مہلت دے دی۔
-
معظم کو کلاشنکوف، عمران خان کو پستول کی گولی لگی: فیصل واؤڈا
پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ وزیرِ آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں معظم کو کلاشنکوف اور عمران خان کو پستول کی گولی لگی۔