Categories
Breaking news

پاکستان افغان امن عمل کو مکمل سنجیدگی سے سپورٹ کر رہا ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کو مکمل سنجیدگی سے ‏سپورٹ کر رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ‏امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور مختلف شعبوں ‏میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کورونا کے سدباب کی کوششوں سمیت افغان امن عمل میں پیشرفت پر بھی گفتگو کی ‏گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کومکمل سنجیدگی سےسپورٹ کر رہا ‏ہے، مستحکم، پرامن ترقی کرتاافغانستان خطے،پاکستان کےبہترین مفادمیں ہے توقع ہےپاکستان ‏امریکا کے درمیان ہرشعبےمیں وسیع باہمی تعاون فروغ پائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے خطےمیں امن و استحکام کیلئےپاکستان کےکردار ‏کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینےکی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *