Categories
Breaking news

پاکستان اس موڑ پر آگیا کہ اسے بچالو یا خدا حافظ کہہ لو: قمر زمان کائرہ

پاکستان اس موڑ پر آگیا کہ اسے بچالو یا خدا حافظ کہہ لو: قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس موڑ پر آگیا ہے کہ اسے بچالو یا خدا حافظ کہہ لو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان بہت نازک صورتِ حال سے دو چار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک بچانے کا یہی کام عدالت کے ذمے آ گیا ہے، عدالتیں غیر جانب دار ہوتی ہیں، احتجاج کی کال دینے والا عدالت پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم ہونا چاہیے، قمر زمان کائرہ

یہ لوگ پیش گوئی کر رہے تھے کے عید کے بعد اپوزیشن کی گرفتاریاں ہوں گی، تاہم اب مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگ حراست میں ہیں، رہنما پی پی پی

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چوہدری سرور اور علیم خان ہی نہیں، ایک ایک وزیر بولے گا، قوم کے سامنے ان کی شکلیں آئیں گی تو پتہ چلے گا کہ کتنے گھناؤنے کردار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک خاتون کا چلے جانا ہمارے لیے اہم نہیں، اصل معاملہ یہ ہے کہ ان خاتون کی پہنچ کہاں تک تھی۔

رہنما پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر کے ذریعے پارلیمنٹ پر حملہ کرایا گیا، یہ پارلیمنٹ اور نظام پر خود کش حملہ کر بیٹھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.