Categories
Breaking news

پاکستانی ڈاکٹر کی کتاب دنیا کی بہترین کتب میں شامل

Advertisement

پاکستان کی خوبصورت وادی اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر زبیدہ سرنگ کی کتاب نے عالمی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔
ڈاکٹر زبیدہ کی کتاب کو ’بُک اتھارٹی‘ کی جانب سے ’Best Ophthalmology Books of All Time‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کتاب کو آپٹکس کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔چترال سے تعلق رکھنے والی آنکھوں کی سرجن، ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ ’بُک اتھارٹی‘ کی فہرست میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی ڈاکٹر بن گئی ہیں۔
پاکستانی ڈاکٹر کی کی کتاب کا عنوان ’آپٹکس میڈ ایزی: دی لاسٹ ریویو آف کلینیکل آپٹکس‘ بین الاقوامی آن لائن شاپنگ سروس ایمیزون کی تین بہترین فروخت ہونے والی کتابوں میں سے ایک ہے۔ڈاکٹر زبیدہ کا تعلق چترال کے علاقے یارخون سے ہے اور انہوں نے آغا خان یونیورسٹی، کراچی سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی ہے۔
وہ فی الحال آئرلینڈ سے ’سرجیکل آپتھلمولوجی‘ میں اپنی اسپیشلائزیشن مکمل کررہی ہے۔ڈاکٹر زبیدہ نے آغا خان یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اور اپنی اسپیشلائزیشن شروع کرنے سے پہلے دو سال سے زیادہ اپنے آبائی شہر میں خدمات انجام دینے کو ترجیح دی۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *