Categories
Breaking news

پاکستانی نژاد واجد خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن تعینات

پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان واجد خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن تعینات ہوگئے، ملکہ برطانیہ نے واجد خان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔واجد خان لنکا شائر کے علاقے برنلے سے رکن ہاؤس آف لارڈز تعینات ہوئے۔واجد خان بطور رکن یورپین پارلیمنٹ بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، انہیں اپوزیشن کے سب سے کم عمر لارڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا، ان کا تعلق پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں سے ہے ۔
یاد رہے کہ واجد خان رواں برس مئی میں میئر آف برنلے منتخب ہوئے تھے ، انہیں برنلے کے سب سے کم عمر میئر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔واجد خان برطانیہ کے شہر برنلے میں متوسط طبقے کے پاکستانی گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کے والد ایک ٹیکسی ڈرائیور تھے۔واجد خان سیاست میں آنے سے پہلے یونیورسٹی آف سینٹرل لنکاشر میں سینئر لیکچرر تھے اور لیڈرشپ کا کورس پڑھاتے تھے۔
2017 میں واجد خان لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے یورپی پارلیمنٹ کے ممبر منتخب ہوئے جہاں وہ دو سال تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔یورپی پارلیمنٹ میں واجد خان فارن افیئرز اور ہیومن رائٹس کی کمیٹیز کے ممبر تھے۔ واجد خان نے ہیومن رائٹس کی کمیٹی میں کھل کر مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی اور ذاتی کوششوں سے کمیٹی کے چیئرمین انتونیو پنساری کو کشمیر کے مسئلے پر اوپن ڈسکشن کروانے پر راضی کیا۔حکومت پاکستان نے انسانی حقوق کے لیے واجد خان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ قائد اعظم سے بھی نوازا۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *