پاکستانی نژاد خاتون عاصمہ اشرف کو عوامی خدمات کے اعتراف میں فرانس کا اہم سول ایوارڈ ملنا پاکستان اور بیرون ملک رہائش پذیر ہم وطنوں کے لئے قابل فخر بات ہے۔
تین سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ فرانس آنے والی اس با ہمت خاتون نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 11 مختلف ممالک کی خواتین کے تعاون سے سال 1997 میں عوامی خدمت بالخصوص خواتین معاملات، روزگار کےلئے فرانس آنے والوں کو مقامی زبان سکھانے، انھیں مقامی قوانین سے روشناس کرانے، خواتین کے ساتھ ہونی والی ظلم زیادتی کی صورت میں مدد فراہم کرنے اور امیگریشن قوانین کے تحت خاندانوں کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انکی انہی خدمات کے پیش نظر فرانسیسی حکومت نے انھیں اپنے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا ہے۔
اس حوالے سے جنگ سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں بتایا کہ ایوارڈ حاصل کرنے پر انھیں دہری خوشی اور فخر ہے۔
سب سے پہلے تو میں پاکستانی ہوں، فرانس میں پاکستان کے نام کو عزت ملی، دوسری بات یہ کہ ثابت ہو گیا کہ پاکستانی قوم انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے۔
انہوں بتایا کہ ایوارڈ ملنے سے ہمیں یورپ بھر ایک اچھی شناخت ملی، اب فرانس کے علاوہ یورپ بھر میں انسانیت، خواتین کے حقوق اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان کے حقوق سے آگاہی اور ان کے حصول کے لئے مدد فراہم کی جاسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ 24 سالوں میں مقامی اداروں اور حکومت کے تعاون سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، فرانس اور یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نام انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جہاں بھی رہیں، مقامی زبان سکھیں، مقامی قوانین سے آگاہی حاصل کرکے اپنے حقوق حاصل کریں۔محنت اور ایماندار پر سختی کاربند رہیں۔ ترقی، خوشحالی اور شہرت آپ کے قدم چومے گی، انشاء اللہ، میں اور ہماری ایسوسی ایشن آپ کے سامنے ایک مثال ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ایم کیو ایم کے بعد شاہ محمود کا ق لیگ کی قیادت سے رابطہ
شاہ محمود قریشی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ہے ، چوہدری برادران کے ساتھ بھی ان کی ملاقات کا وقت طے ہوگیا۔
-
مانسہرہ جلسہ دیکھ کر اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا مانسہرہ کا جلسہ دیکھ کر اپوزیشن کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں۔
-
ایم کیو ایم سے متعلق پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم سے متعلق پیپلز پارٹی غلط بیانی کر رہی ہے۔
-
فردین خان اپنی موت کی خبروں سے پریشان
بالی ووڈ اداکار فردین خان کو اُن کی موت کی جعلی خبروں نے پریشان کردیا۔
-
حکومتی وفد کی اسلام آباد میں متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات
حکومتی وفد میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی،اسد عمر، پرویز خٹک ایم کیو ایم سے ملاقات کے دوران موجود تھے۔
-
وزیراعظم کے بلانے پر بھی ناراض رکن اسمبلی احمد دیہڑ ملاقات کیلئے نہ پہنچے
ذرائع پی ایم ہاؤس کا کہنا ہے کہ احمد حسین ڈیہڑ ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس نہیں آئے۔
-
مریم نواز کا حکومت پر 6 ارب روپے رشوت لینے کا الزام
مریم نواز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سب اسکینڈلز کا باپ ہے یہ اسکینڈل اس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں ۔
-
وفاق کا جے یو آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے جمعیت علماء اسلام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
دھوپ کے باعث شہباز کبھی ہیٹ، کاغذ یا چھتری کا سہارا لیتے نظر آئے
چھتری ملنے پر شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو بھی سائے میں آنے کی پیشکش کی، مگر بلاول نے مخصوص انداز میں ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا، جیسے کہہ رہے ہوں وہ جہاں اور جیسے ہیں ٹھیک ہیں۔
-
کراچی: شاہ فیصل کالونی کے اسپتال سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اسلحہ کارڈیک ایمرجنسی سینٹر کے پانی کے ٹینک سے برآمد کیا گیا، برآمد اسلحے میں کلاشنکوف، رائفل،پستول اور گولیاں شامل ہیں۔
-
بابر اعظم کا دونوں ٹیموں کے مائنڈ سیٹ میں فرق ماننے سے انکار
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا سے شکست بعد دونوں ٹیموں کےد رمیان مائنڈ سیٹ فرق ماننے سے انکار کردیا۔
-
لمپی اسکین، 4 دن میں 2 ہزار نئے کیسز رپورٹ، 29 گائیں مر گئیں
محکمہ لائیو اسٹاک لمپی اسکین بیماری میں 4 روز میں 2 ہزار سے زائد کیسررپورٹ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
-
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی خودکش حملےکی خواہش، ویڈیو منظرعام پر آگئی
ویڈیو میں شہریار آفریدی کہہ رہے ہیں کہ خودکشی حرام نہ ہوتی تو اپنے جسم پر بارود باندھ کر پارلیمنٹ کے سب منافقین کو اڑا دیتا، تاکہ ان کی بنیاد ہی ختم ہوجائے جو ملک کا سودا کرتے ہیں۔
-
سندھ ہائی کورٹ: ضمیر عباسی کیخلاف درخواست کا حکمنامہ جاری
سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کے خلاف درخواست کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
-
تین چوہے مل کر میرا شکار کرنے آرہے ہیں، ان کو شکست دیں گے، وزیر اعظم
عمران خان نے کہا کہ سیاست یا ووٹ لینے کی کوشش نہیں، میرا ایمان ہے نبی کے راستے پر ہی ملک اٹھے گا، ملک کو اٹھانا ہے تو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔
-
کان کھول کر سن لو، تمہیں اب بچانے کوئی نہیں آئیگا، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان کھول کر سن لو، تمہیں اب بچانے کوئی نہیں آئے گا